پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو نفرت سکھائی،رانا ثناء
اسلام آباد میں کھیلوں کی تقریب سے خطاب میں راناثناء اللّٰہ نے کہا کہ کچھ لوگ نوجوانوں کو اپنے سیاسی عزائم کا ایندھن بنانا چاہتے ہیں، نوجوان ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں سے بخوبی آگاہ ہو چکے ہیں۔
رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی کیلئے متعدد پروگرام جاری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کیلئے کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کے منصوبے شروع کیے ہیں۔ حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، کھلاڑیوں کی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ محکموں کے مابین کھیلوں کے مقابلے دوبارہ شروع کروائیں گے، کھلاڑیوں کیلئے ملازمتوں میں کوٹہ مختص کروائیں گے۔