پی ٹی آئی احتجاج ، اسلام آباد کے تمام پرائیویٹ ہاسٹلز بند
پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد کے تمام پرائیویٹ ہاسٹلز بند کروایئے گئے ہیں۔
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے آج صبح ہاسٹلز بند کرنے کے احکامات دیئے گئے۔
دوسری طرف تمام ہاسٹلز کی انتظامیہ نے بھی 27 تاریخ تک ہوسٹلز خالی کرنے کے نوٹس آویزاں کر دیئے ہیں۔
اسلام آباد انتظامیہ کے اس فیصلے سے ان ہاسٹلز میں مقیم سٹوڈنٹس پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔