پوپ فرانسس نے اسرائیل کو دہشت گرد قرار دے دیا
پوپ فرانسس نے اسرائیل کو دہشت گرد قرار دے دیا
رومن کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ کی الم ناک صورتِ حال پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے اسرائیل کو دہشت گرد قرار دےدیا۔
ایک بیان میں پوپ فرانسس نے کہا کہ غزہ سے مسلسل تکلیف دہ خبریں آرہی ہیں۔ کسی بھی نوع کے جواز کے بغیر وہاں نہتے شہریوں پر بمباری کی جارہی ہے، گولیاں برسائی جارہی ہیں۔
پوپ کا کہنا تھا کہ بہت سے ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جو انسانیت سوز ہیں۔ ایک ماں اور بیٹی کو اسرائیلی اسنائپر نے ریسٹ روم جاتے ہوئے گولی ماردی۔ یہ صریح دہشت گردی ہے۔
پوپ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو اس حوالے سے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ غزہ میں انسانیت سوز واقعات کی روک تھام ہو اور اسرائیل کو صریح جارحیت سے روکا جاسکے۔