پنجاب یونیورسٹی؛طالبہ کی میت بغیرپوسٹمارٹم ورثا کے حوالے
پنجاب یونیورسٹی؛طالبہ کی میت بغیرپوسٹمارٹم ورثا کے حوالے
پنجاب یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں خودکشی کرنیوالی طالبہ کی میت بغیر پوسٹمارٹم کے ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق 23 سالہ ام حبیبہ شعبہ آئی ای آر میں زیر تعلیم تھی،ام حبیبہ نے گزشتہ شام کمرہ نمبر 91 میں گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی تھی
سمبڑیال ضلع سیالکوٹ کی رہائشی ام حبیبہ کے والدین نے پولیس کو بیان حلفی جمع کروایا،بیان حلفی میں والد محمد منشا اور والدہ زوبیہ نے کسی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کیا ۔
دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے لڑکی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی
نماز جنازہ کے بعد مغفرت کیلئے دعا کی گئی،نماز جنازہ کے بعد طلبہ تنظیموں نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس کیس کی شفاف تحقیقات اور جانچ پڑتال کی جائیں
طلبا کاکہناتھا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو بہت جلد یونیورسٹی میں احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔