top header add
kohsar adart

پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب حکومت نے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے سماجی رابطے کی سائیٹ ایکس پر پیغام جاری کیا اور بتایا کہ بہتر ایئر کوالٹی انڈیکس کے باعث اس ہفتے لاہور سمیت پنجاب کے کسی بھی ضلع میں کسی قسم کی کوئی تجارتی پابندی نہیں لگائی جا رہی ، اس کے ساتھ ہی انہوں نے پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا، جاری پیغام کے مطابق پنجاب کے سکولوں میں 15 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا جو کہ 18 دسمبر سے لیکر یکم جنوری تک ہوں گے ۔
محسن رضا نقوی نے اپنے ٹویٹ میں بہتر ایئرکوالٹی انڈیکس کا بھی تذکرہ کیا اور بتایا کہ آج سرکاری حکام اور ماہرین سے اہم میٹنگ بھی کی تھی جس میں بتایا گیا اب ماحولیات آلودگی میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More