top header add
kohsar adart

پنجاب میں ون ڈش پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

وزیراعلیٰ مریم نواز نے احکامات دے دیئےمفت کینسرادویات پراجیکٹ میں مزید مریض شامل کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں شادی کی تقریب میں ون ڈش پر سختی سےعملدرآمد کا حکم دے دیا۔مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں مفت کینسر ادویات پراجیکٹ میں مزید مریض شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

 

علاوہ ازیں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کو نواز شریف آئی ٹی سٹی کے قیام کے لئے 10ارب سیڈ منی دینے پربھی اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں پنجاب کابینہ نےکینسر کے مریضوں کے لئے مفت ادویات کی فراہمی بحال کرنے اورنوازشریف کسان کارڈ کےاجرا کی اصولی منظوری دی۔ مریم نواز نے اجلاس سے گفتگو میں کہا کاشتکار کے لئے پنجاب کے سارے وسائل حاضر ہیں، آڑھتی اور دیگرمڈل مین کو کسان کے استحصال کی اجازت نہیں دے سکتے۔

 

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریاض سے سعودی اکیڈمی بھی نواز شریف آئی ٹی سٹی میں کیمپس کھولنے کے لئے تیار ہے، آئی ٹی سٹی میں 10 ٹاور بنیں گے، فوری طور پر ٹوئین ٹاور بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مئی میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کی لانچنگ کی جائے گی۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری کو مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے قابل پروفیشنل لوگوں کا ایک پول بنانے کی ہدایت کی۔

 

لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ مری کے گاؤں کیلئے مالی امداد منظور

اجلاس میں مری کے نواحی گاؤں پرینہ میں لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ افراد کی مالی امداد کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی جس کے تحت 10لاکھ روپے فی گھر ملیں گے۔سموگ کے سدباب کے لئےاعلیٰ سطح کی کمیٹی کے قیام اورپنجاب میں دفعہ 144کے نفاذ کے اختیارات ڈپٹی کمشنر کو تفویض کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More