kohsar adart

پنجاب میں  ”اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے لئے 80ہزار افراد رجسٹرڈ

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ”اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے لئے 80ہزار،کسان کارڈ کے لئے 8لاکھ افراد نے رجسٹریشن کرا لی ہے۔سولرپینل کی فراہمی کے نتیجے میں پنجاب کے عوام کو 25سال کیلئے بجلی کے بلوں سے نجات مل جائے گی۔
ڈاکو کچے کے ہوں یا اڈیالہ کے کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔” اپنی چھت اپنا گھر” بلا سود پروگرام ہے، اسکی ماہانہ قسط 14ہزارروپے ہوگی اور اس کے سروس چارجز حکومت پنجاب خود برداشت کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ”کسان کارڈ ”کا بھی باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔یہ 300ارب روپے کا پراجیکٹ ہے جومکمل ٹیکس فری ہے۔ اس پروگرام کا بنیادی ہدف پنجاب کے دور دراز علاقے ہیں۔ کسانوں کو چھ ماہ کیلئے بلا سود 30ہزارروپے فی ایکڑ کے حساب سے قرض ملے گا۔اس ضمن میں محکمہ زراعت نے 136کسان کارڈ ڈسٹریبیوشن سینٹر قائم کر دیئے ہیں۔

مریم نواز نے ​ساملی ہسپتال مری کی جلد تکمیل کا حکم دے دیا ​

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کا پروگرام شروع کیا تو اسکی شمال اور مغرب سے مخالفت کی گئی۔ مریم نواز کو پنجاب کے لوگوں نے مینڈیڈیٹ دیا ہے وہ یہاں کے لوگوں کو ریلیف دے رہی ہیں۔سولر پینل پراجیکٹ جلد شروع ہو جائیگا جس سے لوگوں کو بجلی کے بلوں سے نجات ملے گی۔ اس منصوبے کو دوسرے صوبوں نے کاپی کرنے کی کوشش کی ہے۔ ایک صوبے نے چند لوگوں میں سولر پینل تقسیم کر دیئے اور ایک صوبے نے پہلے سے افتتاح شدہ منصوبے کا دوبارہ افتتاح کر دیا۔ اب پتا نہیں وہ سچ مچ سولر پینل تھے یا محض فوٹو سیشن تھا۔
 مریم نواز نے ابھی تک جتنے منصوبے شروع کئے ہیں وہ پنجاب کے وسائل سے شروع کئے ہیں۔ جب سے ہماری حکومت آئی ہے تاریخ میں پہلی بار پنجاب کا قرض کم ہوا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بجلی ریلیف پیکج پر آئی ایم ایف کے اعتراض کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔ یہ ایک حساس معاملہ ہے اور عام آدمی کے فائدے کی خبروں پر احتیاط کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ نواز شریف کے دور میں شروع کیا گیا جسکا پچھلی حکومت میں غلط استعمال کیا گیا۔اب صحت کارڈ کو دوبارہ لانچ کیا جائے گا، اس میں شفافیت لائی جائے گی اور اس کوکرپشن سے پاک کیا جائے گا۔ یہ کارڈ صرف اسکو ملے گا جو اسکا حق دار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انوائرنمنٹ کے حوالے سے پنجاب حکومت مثالی اقدامات کر رہی ہے۔ سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کو استعمال کرتے ہوئے فصلوں کو جلانے پر کسانوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ اس سال سموگ میں کافی حد تک کمی ہوگی۔
٭٭٭٭
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More