
پشاور میں آندھی اور طوفان،پولیس اہلکار جاں بحق
پشاور میں آندھی اور طوفان،پولیس اہلکار جاں بحق
خیبر پختونخواہ کے دارالخلافہ پشاور کے پولیس لائن میں آندھی اور طوفان کے باعث درخت گرنے سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک سعد شہید پولیس لائن میں سخت آندھی اور طوفان سے درخت گرگیا
جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی سیکورٹی آفس میں تعینات اہلکار فرمان اللہ ولد سیف اللہ سکنہ لنڈی ارباب شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی اہلکار کو فوری طورپر علاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔