top header add
kohsar adart

پاکستان کے 7 کھلاڑی میلبرن پہنچ گئے

 

 

پاک آسٹریلیا سیریز میں شرکت کے لیے پہلے مرحلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے 7 کھلاڑی میلبرن پہنچ گئے۔

آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل 7 ارکان میلبرن پہنچ گئے۔

میلبرن پہنچنے والوں میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، بابر اعظم، حارث رؤف، فیصل اکرم، محمد حسنین اور محمد عرفان شامل ہیں۔

دوسرے مرحلے میں پاکستان اسکواڈ کے دیگر ارکان آج رات کراچی سے آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوں گے، ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور بھی اسکواڈ کے ہمراہ روانہ ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More