kohsar adart

پاکستان ویمنز نے پہلی بار ٹی 20 سیریز میں جنوبی افریقا کیخلاف کلین سوئپ کردیا

پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلی بار ٹی 20 سیریزمیں جنوبی افریقا کے خلاف کلین سوئپ کردیا۔

کراچی میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 150 رنزبنائے۔

پاکستان ویمنز نے پہلی بار ٹی 20 سیریز میں جنوبی افریقا کیخلاف کلین سوئپ کردیا
پاکستان ویمنز نے پہلی بار ٹی 20 سیریز میں جنوبی افریقا کیخلاف کلین سوئپ کردیا

بسمہ معروف اور سدرہ امین نے 39، 39 رنز بناکر نمایاں رہیں،جواب میں مہمان ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 144 رنزبناسکی اور اسے 6 رنز سے شکست ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں ایشیاء کپ، نیپال کو بھارت کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست

کپتان لاورا ولوارڈ 72 رنزبناکرنمایاں رہیں۔ گرین شرٹس کی جانب سے سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان ویمنز ٹیم نے تین میچز کی سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف پہلی مرتبہ کلین سوئپ کیا،دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز 8 ستمبر سے شروع ہوگی۔

کپتان پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم ندا ڈار نے کہا کہ کوشش کی تھی کہ مختلف کھیلیں اور کامیاب ہوئے،خواہش تھی کہ پاکستان میں بڑی سیریز جیتیں،پاکستان کرکٹ بورڈ نے بہت اعتماد کیا ،اب مزیدکوشش کریں گے کہ مستقل میں بھی کارکردگی برقرار رکھیں، پوار یٹنگ میں بہتری کا نتیجہ ہے کہ بڑی ٹیم کو ہرایا۔

انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان میں جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کیا،ایک عرصے بعد پاکستان نے ہوم گراونڈ پر اچھی کرکٹ کھیلی اور کھلاڑیوں کا کمبینیشن بہت اچھا تھا،سب کیلئے یہ سیریز اہمیت کی حامل رہی،ہمیں ہر وقت سننے کو ملتا رہتا تھا،اچھی کارکردگی ہم نے ایشین گیمز میں بھی برقرار رکھنی ہے ۔

ندا ڈار نے مزید کہا کہ ابھی آئی سی سی چیمپئن شپ کی ون ڈے سیریز میں بھی اچھا کھیل پیش کرنا ہے،ہم کسی سے کم نہیں ہیں کھلاڑیوں نے ثابت کردیا ہے،جس شعبے میں ہمیں لگتا ہے کہ کام کرناہے اس پر توجہ دیتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More