top header add
kohsar adart

پاکستان اور بھارت ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ سے آئوٹ

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء میں گروپ اے کے آخری مقابلے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 54 رنز سے شکست دی۔

گروپ اے کے اس میچ میں شکست کے بعد پاکستان اور بھارت کا میگا ایونٹ کا سفر اختتام کو پہنچ گیا ہےجبکہ ایشین چیمپئن سری لنکا پہلے ہی باہر ہوگئی تھی۔

اس اہم ترین میچ میں پاکستان کی فتح سے بھارت کو ایونٹ میں آگے جانے کی امید تھی، جسے گرین شرٹس کی خراب ترین پرفارمنس نے توڑ دیا۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جس نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 110 رنز بنائے اور پاکستان کےلیے 111 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

گرین شرٹس کی اشرا سندھو نے 14 رنز کے عوض 3 وکٹ حاصل کیں جبکہ سعدیہ اقبال، ندا ڈار، عمیہ سہیل نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 11 اعشاریہ 4 اوورز میں صرف 56 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کپتان فاطمہ ثناء 21 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں منیبہ علی 15، ندا ڈار9 ، ارم جاوید 3، صدف شمس اور عمیمہ سہیل 2، 2 رنز اسکور کیے جبکہ عالیہ ریاض، سدرہ امین، عروب شاہ اور سعدیہ اقبال صفر پر پویلین لوٹ گئیں۔

ایونٹ میں گروپ اے سے آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ گروپ بی سے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا فیصلہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے میچ کے بعد ہوجائے گا۔

دوسری جانب گروپ اے کے اہم ترین میچ میں فتح کے ساتھ آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے گروپ میں ٹاپ پوزیشن اپنے نام کرلی۔

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 151 رنز بنائے اور بھارتی ٹیم کےلیے 152 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

گریس ہیرس 40، ایلس پیری 32 اور کپتان تاہیلا نے 32 رنز بنائے اور ٹیم کی پوزیشن بہتر کی۔ کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دکھا سکی۔

بھارتی ویمنز ٹیم 152 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 142 رنز تک محدود رہی اور یوں اسے 9 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت کی ہرمن پریت کور 54 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں جبکہ دیپتی شرما 29، شفالی ورما 20 اور جمائمہ روڈریگاز 16رنز بناسکیں۔

آسٹریلیا کی انابیل اور سوفی مولی نکس نے 2، 2 وکٹ اپنے نام کیے۔ اس فتح کے ساتھ ٹیم نے اگلے مرحلے کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

کل 14 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان اہم ترین میچ ہے، نیوزی کی فتح کی صورت میں بھارت ایونٹ سے باہر ہوسکتا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More