پاکستان آپ کے استقبال کیلئے تیار ہے، شہباز شریف کا نواز شریف کو فون
نواز شریف کی پاکستان آمد کے موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نواز شریف کو فون کیا
اور پاکستان واپسی کے سلسلہ میں استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں تحریک انصاف کو لاہور میں جلسے کی اجازت مل گئی
نواز شریف نے شہباز شریف کو فون پر اہم ہدایات دیں، اس موقع پر سعودیہ اور دبئی میں
اہم ملاقاتوں کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں لکی مروت، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
شہباز شریف نے نواز شریف کو کہا کہ پاکستان آپ کے استقبال کیلئے تیار ہے، مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں شیخ رشید نے9 مئی میں ملوث افراد کیلئےعام معافی کی اپیل کردی
مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ پنجاب اور پاکستان کے دیگر شہروں سے قافلے لاہور پہنچ رہے ہیں،
نوازشریف نے استقبال کیلئے بھرپور انتظامات اور
مہم چلانے پر شہباز شریف کو شاباش دی۔