پاک آسٹریلیا کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
پاک آسٹریلیا کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
کینگروز اور گرین شرٹس کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل برسبین میں کھیلا جانا ہے لیکن یہ میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شیڈول ہے۔
پرسبین کے محکمہ موسمیات نے کل دوپہر ایک بجے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے اور کہا گیا ہے کہ دن بھربارش ہوسکتی ہے اور ساتھ ہی ہلکی ہوا چلنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں دو ایک سے شکست دی تھی۔