top header add
kohsar adart

پارٹی اجلاس میں بشریٰ بی بی پنجاب کےرہنماؤں پربرس پڑیں

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پنجاب کے پارٹی رہنماؤں پر برس پڑیں جس پر سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے استعفیٰ پیش کر دیا ،اُن کا کہنا تھا کہ ہم ہے عزتی کرانے نہیں آئے.

 

نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی رہنماؤں پر برس پڑیں۔ذرائع کے مطابق بالخصوص پنجاب کے رہنماؤں کو انہوں نے بے شرم ،بے غیرت اور گدھ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ کہاں غائب تھے۔اس پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وہ عمران خان کو جواب دہ ہیں ان کی فیملی کے کسی رکن کو نہیں اور اس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفی پیش کر دیا،تاہم دیگر رہنماؤں نے اُن کی کارکردگی پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے اُن کے استعفے کی مخالفت کی.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More