ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، ایف بی آر
ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، ایف بی آر
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی خبروں کو غیر مصدقہ قرار دے دیا ہے۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق مالی سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جارہی ہے۔
اعلامیے کے مطابق گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق ٹیکس دہندگان جرمانہ اور سزاؤں سے بچنے کےلیے انکم ٹیکس گوشوارے فوری جمع کرائیں۔