kohsar adart

ٹرمپ کے حلف اٹھاتے ہی تارکین وطن کی شامت آ گئی

نومنتخب امریکی صدرٹرمپ کے حلف اٹھاتے ہی تارکین وطن کی شامت آ گئی. ٹرمپ نے امریکہ میں موجود غیر قانونی تارکین کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا اعلان کر دیا ہے.

 

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز 47 ویں امریکی صدر کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا ہے۔امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ سے حلف لیا.واضح رہے کہ شدید سردی کی وجہ سے تقریب ہال میں منعقد کی گئی، جس میں 600 کے قریب افراد کے لئے انتظامات کئے گئے تھے، ٹرمپ نے حلف برداری سے قبل چرچ میں بھی تقریب میں شرکت کی

حلف اٹھاتے ہی  صدر ٹرمپ نے جوبڑے اعلانات کیے ہیں ان میں غیرقانونی تارکین کےخلاف کریک ڈاون کے علاوہ جنگوں کے خاتمے کی پالیسی اپنانے اور خلیج میکسیکو کا نام بدلنے کا اعلان شامل ہے.صدر ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کیلئےمیکسکو سرحد بند کر کے وہاں فوج کی تعیناتی کا اعلان کر دیا ہے.

 

حلف برداری کے بعد اپنے خطاب میں ٹرمپ نے امریکی اسٹیبلشمنٹ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا وہ امریکہ سے سیاسی اسٹیبلشمنٹ کا قبضہ ختم کریں گے،انہوں نے سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو نااہل قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ،ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے ٹرانس جینڈر کو سرکاری طورپر تسلیم کرنے کا حکم بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صرف دو جنس عورت اور مرد ہیں، اور امریکہ میں پاسپورٹ ،ویزا سمیت تمام سرکاری دستاویزات میں صرف یہی دو جنس تسلیم اور لکھی جائیں گی،اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے غیرملکی امداد میں بھی بڑی کٹوتی کا اعلان کیا ہے.

صدر ٹرمپ نے200 کے قریب ایگزیکٹو آرڈر بھی جاری کردئیے ہیں، جو ان کے اعلانات پر فوری عمل درآمد کیلئے جاری کئے گئے ہیں، غیر قانونی تارکین کے خلاف بڑے کریک ڈاون کا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایگزیکٹو آرڈر جاری کررہے ہیں، امریکہ میں غیر قانونی تارکین کو برداشت نہیں کیا جائےگا، انہیں ان کے ملکوں میں واپس بھیجنے فوری طور پر کام شروع کررہے ہیں، امریکہ تاریخ کی سب سے بڑی بے دخلی مہم شروع کررہا ہے، جس میں کئی ملین غیر قانونی تارکین کو واپس بھیجا جائے گا، ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر ایمرجنسی لگانے اور فوج تعیناتی کا بھی اعلان کیا، جہاں سے سب سے زیادہ غیرقانونی تارکین داخل ہوتے ہیں،

ٹرمپ نے کہا امریکہ کو اس وقت اپنی کرپٹ اسٹیبلشمنٹ پر اعتماد کے بحران کا سامنا ہے۔سیاسی اسٹیبلشمنٹ کا قبضہ ختم کریں گے، انتخابات میں عوام نے مجھے ایک خوفناک دھوکہ دہی کو مکمل طور پر تبدیل کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے۔کچھ عرصہ پہلے مجھ پر حملہ کیا گیا، مجھے خدانے امریکہ کو عظیم بنانے کیلئے محفوظ رکھا، عوام کے اعتماد کے ساتھ ہر بحران کا مقابلہ کریں گے، کسی کو امریکہ سے ناجائز فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے، ملکی سرحدوں کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More