top header add
kohsar adart

وفاقی حکومت کا لانگ ٹرم ویزوں کے اجراء کا اعلان

 بزنس کمیونٹی کیلئے وفاقی حکومت نے لانگ ٹرم ویزوں کے اجراء کا اعلان کر دیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے اجلاس میںنگران وفاقی وزراء نے پاکستان کے مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات پر بریفنگ دی،
وفاقی حکومت کا لانگ ٹرم ویزوں کے اجراء کا اعلان
وفاقی حکومت کا لانگ ٹرم ویزوں کے اجراء کا اعلان

نگران وزیر خارجہ نے کہا پاکستان کی متحرک سفارتکاری کے باعث ہر خطے میں اچھے تعلقات ہیں، افریقہ ابھر کر سامنے آرہا ہے، لُک افریقہ کی پالیسی موجودہ حکومت نے متعارف کرائی ہمارے دیرینہ تعلقات، چین اور امریکہ کیساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں دریائے نیلم میں نہاتے ہوئے 4 نوجوان ڈوب گئے، تلاش جاری

جلیل عباس جیلانی نے کہا پالیسی کے تحت افریقی ممالک سے روابط مزید بڑھائے جائیں گے، یورپی ملکوں کے ساتھ تعلقات بھی بڑی اہمیت کے حامل ہیں، یورپی یونین کے ساتھ تجارت کو مزید فروغ دیا جارہا ہے، عالمی سرمایہ کاروں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

نگران وزیرخارجہ نے مزید کہا گزشتہ چند برسوں میں ان ممالک کیساتھ ہماری تجارت میں اضافہ ہوا ہے، سپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل کے قیام کے بعد مختلف ممالک کی طرف سے اچھا رسپانس آرہا ہے جو کاروبار میں آسانی کی طرف ایک اور قدم ہے، وزیراعظم نے نئی ویزا پالیسی کا بھی اعلان کیا ہے، بزنس کمیونٹی کیلئے لانگ ٹرم ویزا کا اجراء کیا جائے گا۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اقدامات کی وجہ سے بہت سے ملکوں نے مثبت رجحان کا اظہار کیا، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل بہت بڑا اقدام ہے، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سے سرمایہ کاروں کو آسانی میسرآئے گی۔ نگران وزیرخارجہ نے مزید کہا سرمایہ کاروں کو طویل مدتی ویزے فراہم کئے جائیں گے، ٹیکس کے نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے۔

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ویزا پالیسی کو وزارت داخلہ نے کاروباردوست بنایا ہے، سرمایہ کاروں کو ویزا کی فراہمی میں آسانی پیدا کی گئی ہے، ویزا پالیسی کو وزارت داخلہ نے کاروبار دوست بنایا ہے، سرمایہ کاروں کو ویزا کی فراہمی میں آسانی پیدا کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More