وزیر اعلی گلگت بلتستان جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار
گلگت،وزیر اعلی گلگت بلتستان کو خالد خورشید جعلی ڈگری کیس میں عدالت نے نااہل قرار دے دیا۔
میڈیا نیوز کے مطابق وزیراعلی جی بی کے خلاف جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے لیے چیف کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے فیصلہ دیتے ہوئے وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کو نااہل قرار دے دیا۔
فیصلہ آنے کے فوری بعد وزیراعلی کے خلاف اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی۔
یہ بھی پڑھیں توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار
اطلاعات ہیں کہ وزیراعلی کی جانب سے جی بی اسمبلی کو تحلیل کرنے کے ممکنہ منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے اپوزیشن اراکین نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں مری،سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ،4افراد شدید زخمی
ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک جمع کرانے والے اراکین کی تعداد 9 ہے۔
دوسری جانب وزیراعلی خالد خورشید کی گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے مشاورت جاری ہے۔