kohsar adart

وحشیانہ اسرائیلی بمباری سےغزہ میں قیامت صغرٰی،1000 شہید،مسلم دنیا خاموش

اسرائیل نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کر کے قیامت ڈھا دی ہے۔سفاکانہ صیہونی بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ زخمی کئی ہزار تک پہنچ چکے ہیں تا ہم جانی نقصان کے درست اعداد و شمار دستیاب نہیں ہیں کیونکہ مسلسل بمباری کی وجہ سے انسانی حقوق تنظیموں اور ریسکیو ایلگاروں کو بھی بروقت رسائی نہیں مل رہی۔


اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو نے ایک اور سفاکانہ بیان دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ بمباری ابھی ابتدا ہے۔ایک اندازے کے مطابق اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد فلسطینی غزہ سے بے گھر ہو چکے ہیں جو پہلے ہی سخت ترین محاصرے کی وجہ سے گذشتہ کئی برس سے دنیا کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ کی صورت اختیار کر چکا ہے۔
غزہ کا محاصرہ مزید سخت کر دیا گیا ہے جہاں اب پانی، بجلی ،گیس اور خوراک کے علاوہ ادویات کی فراہمی بھی بند ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں زخمیوں کے جاں بحق ہونے کا اندیشہ پایا جاتا ہے۔

امریکہ اور مغرب اسرائیل کی پشت پر کھڑے ہوگئے،او آئی سی نے چپ کی چادر تان لی

او آئی سی کا قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف اقدامات کا مطالبہ
او آئی سی کا قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف اقدامات کا مطالبہ (فائل فوٹو)

دوسری طرف امریکی بحری بیڑا جدید میزائلوں سے لیس ہو کر غزہ کے قریب اسرائیل کی مدد کے لیے پہنچ چکا ہے جبکہ اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی زمینی حملہ بھی کرے گا جس کا مقصد حماس کو کا صفایا کرنا ہے تاہم اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں معصوم فلسطینیوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔

عالمی دفاعی مبثرین اس بات پر حیران ہیں کہ ظالم نے مظلومیت کی آڑ میں وحشت اور درندگی کی انتہا کر دی ہے اور بھیڑیا بھیڑ کی کھال پہن کر مزید بڑی کارروائیاں کرنا چاہتا ہے۔ایسے میں امریکہ اور یورپ کی بڑی طاقتیں اسرائیل کا ساتھ دے رہی ہیں۔

ترکیہ: صدر رجب طیب اردگان کی آواز نقل کر کے فراڈ کرنے والا شخص گرفتار
ترکیہ نے امریکہ کو خبردار کر دیا

جبکہ دوسری طرف اسلامی ممالک کا کردار بھی فلسطین کے معاملے میں تا حال نیم دروں، نیم بروں کا مظہر ہے۔واحد ترکی ایسا ملک ہے جس نے یہ واضح بیان دیا ہے کہ امریکہ اسرائیل کی جنگ میں شریک ہونے سے باز رہے ورنہ اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے ۔قطر نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان خونریزی روکنے کے لیے ثالثی کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔دوسری طرف اسلامی ممالک کی سب سے بڑی تنظیم او ائی سی خاموشی کا کمبل اوڑ ھ کر سو رہی ہے۔اب تک اسلامی ممالک کی جانب سے کوئی ایسی توانا آواز سامنے نہیں ائی جسے اسرائیل کے لیے للکار قرار دیا جا سکے ۔

 Israeli bombardment on Gaza goes on, 1000 martyrs, Muslim world keeps silent,وحشیانہ اسرائیلی بمباری سےغزہ میں قیامت صغرٰی،1000 شہید،مسلم دنیا خاموش
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More