kohsar adart

واضح ہوچکا یہ الیکشن کیسے ہیں اوران کا رزلٹ کیسا ہوگا،جاوید ہاشمی

 

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ واضح ہوچکا الیکشن کیسے ہیں اور ان کا رزلٹ کیسا ہوگا۔

 

سینئر سیاستدان اور آزاد امیدوار این اے 149 جاوید ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف وہ قوتیں ہیں جو اقتدار حاصل کرنے کیلئے ہر صورت کمپرومائز کرچکی ہیں،

 

دوسری طرف تحریک انصاف ہے، انتخابات میں مرضی کے نتائج حاصل کرنے کیلئے مظالم کئے جارہے ہیں۔

 

جاوید ہاشمی نے کہا کہ پھر ایسے میں انتخابات کرانے کی کیا ضرورت ہے، میں حلقے میں جاکر لوگوں سے ملا ہوں وہ ایک سوال ضرور کرتے ہیں

 

الیکشن سے ہمارا مقدر بدل جائے گا؟ آج تک کوئی الیکشن دھاندلی کے بغیر نہیں ہوا، نوازشریف پر دباؤ آیا تھا کہ ایٹمی دھماکے نہ کریں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ مشرف کو ایک کال آئی تو اس نے امریکہ کے 9 مطالبے مان لئے، جو سیاستدان کہنا نہ مانے وہ اڈیالہ سے ہوکر آئے گا،

 

میں بانی پی ٹی آئی کے پلڑے میں سب چیزیں ڈالتا ہوں، جہاں تک ہوسکے گا بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دوں گا،

 

میں فرنٹ پر لڑنے والے کے ساتھ ہوں، میں پورے پاکستان میں اسکی آواز اٹھاؤں گا۔

 

جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف نے اقتدار کیلئے سمجھوتہ کیا ہے، میں مسلم لیگ کا حصہ ہوں اور رہوں گا،

 

اقتدار کیلئے سمجھوتے کئے جارہے ہیں، یہ پہلے والی مسلم لیگ نہیں ہے، میں نہیں سمجھتا سائفر کوئی کیس بھی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More