top header add
kohsar adart

نیتن یاہو کی حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کوقتل کی دھمکی

نیتن یاہو کی حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کوقتل کی دھمکی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان پر وحشیانہ بمباری جاری رکھنے کے جارحانہ عزائم کا اظہار کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کوقتل کی دھمکی دےدی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے آرمی ہیڈ کوارٹر میں فوجیوں سے خطاب میں کہا کہ لبنانی عوام ہماری وارننگ کو سنجیدگی سے لیں اور فوری طور پر اپنے گھروں سے نکل جائیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے رہائشی علاقوں پر وحشیانہ بمباری کا جواز پیش کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حزب اللہ ان گھروں میں میزائل اور خود کار ہتھیار رکھ رہی ہے جس سے ہمیں نشانہ بنایا جاتا ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج اپنی سرزمین اور عوام کے دفاع کے لیے حزب اللہ کو جواب دیتی ہے۔ ورنہ لبنان کی عوام سے ہماری کوئی جنگ نہیں۔

نیتن یاہو نے لبنان پر بمباری جاری رکھنے کے جارحانہ عزائم کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں نے شمالی علاقوں میں سیکیورٹی اور طاقت کے توازن کو تبدیل کرنے کا وعدہ کیا تھا اور اب ہم اسی عہد کو نبھارہے ہیں۔

نیتن یاہو نے اپنی فوج اور عوام کو خبردار کیا کہ حزب اللہ ہماری اس کارروائی کے جواب میں جنوبی لبنان سے حملے کرے گی اور ہمیں ان مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More