kohsar adart

نواں کلی میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ،5 افراد زخمی

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں پولیس موبائل پر دستی بم حملے کے نتیجے میں دو اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نواں کلی کے علاقے میں چوک کے قریب دوران گشت پولیس کی موبائل وین پر نامعلوم ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

بم پھٹنے سے دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں موبائل وین میں سوار دو اہلکار اور تین راہ گیر زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا

اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More