
نوازشریف کی آمد کے سلسلے میں مری میں ورکرز کنونشن
میاں نواز شریف کی وطن واپسی سے پہلے حفاظتی ضمانت کرائی جائیگی۔ان کے خلاف بناۓ گئے مقدمات کمزور ہیں۔ مری آنے سے پہلے شاہد خاقان عباسی سے مشاورت کی ہے۔ 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر نواز شریف کا تاریخی استقبال ہوگا۔ الیکشن ہرصورت مقررہ وقت پر ہوں گے۔ موخر ہوئے تو فیصلہ اس وقت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار میاں نوازشریف کی آمد اور استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے مری میں مسلم لیگ ن کےورکرز کنونشن سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری عطاء تارڑ کا خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں جہاں جہاں تعمیر و ترقی کا نشان نظر ائے گا اس پہ نواز شریف کی مہر ثبت ہے نواز شریف کے 2018 کے پاکستان میں مہنگائی نہیں تھی بے روزگاری نہیں تھی اس میں معیشت کے مسائل نہیں تھے نواز شریف صرف مہنگائی کے خاتمے تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی مشین لے کر آ رہے ہیں21 اکتوبر کو نواز شریف کا بھرپور استقبال کیا جائے گا لیکن ابھی سے نواز شریف کے استقبال کے لیے تیاری کے لیے جو پروگرام کئے جا رہے ہیں انتخابی جلسوں کا سماں پیدا کرتے جا رہے ہیں۔ نواز شریف عوام کے مسائل کو حل کرنے اور امن وامان کو بحال کرنے کیلئے آ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے اس بڑے جلسے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ خطہ کوہسار کے عوام کے ساتھ جس طرح میاں محمد نواز شریف محبت کرتے ہیں اس سے زیادہ یہاں کے غیور عوام ان سے لگاؤ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو معیشت اور ملک کا حال گذشتہ چار سالہ پی ٹی آئی کے حکمرانوں نے کیا اس کاحساب ان کو دینا پڑے گا 21 اکتوبر کو ملک میں خوشحالی،مہنگائی کے خاتمے،امن وامان اورتعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔
جلسہ سے مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر راجہ عتیق سرور،لیگی رہنماء راجہ اسامہ اشفاق سرور،مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی،جنرل سیکرٹری حق نواز عباسی،جلسہ کے میزبان مسلم لیگ ن تحصیل مری کے رہنماء راجہ یاسر ریاست عباسی،لائرزونگ ن مری کے صدراسداقبال عباسی ایڈووکیٹ،ضلع راولپنڈی کے صدرحاجی عمر فاروق، سابق نائب ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ، ایم ایس ایف مری کے صدر صیام مسعود عباسی،کسان ونگ کے صدر اسد سبی گل عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد محمد نواز شریف کا21 اکتوبر کو فقید المثال استقبال کیا جائے گا مری سے بہت بڑا جلوس مینار پاکستان پر جا کر اپنے قائد کو خوش آمدید کہے گا راجہ یاسر ریاست عباسی کو جلسہ کے بہترین انتظامات کرنے پرعطاء تارڈ ضلعی ومقامی قائدین اور کارکنوں نے خراج تحسین پیش کیا اورشکریہ ادا کیا۔۔
Workers convention in Murree in connection with Nawaz Sharif's arrival,نوازشریف کی آمد کے سلسلے میں مری میں ورکرز کنونشن