top header add
kohsar adart

نواز شریف جینیوا جانے کیلئے ایون فیلڈ سے روانہ

نواز شریف جینیوا جانے کیلئے ایون فیلڈ سے روانہ

 

لندن میں موجود پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف جینیوا جانے کیلئے ایون فیلڈ سے روانہ ہوگئے۔

 

ایون فیلڈ سے روانگی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انکے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جینیوا جارہا ہوں، واپس آکر بات کروں گا۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صحت سے متعلق نواز شریف نے کہا "ان شااللّٰہ ٹھیک ہے۔”

 

لیگی کارکن اپنے قائد کو الوداع کہنے کیلئے کئی گھنٹے پہلے ہی ایون فیلڈ پہنچ گئے تھے۔

 

واضح رہے کہ نواز شریف جینیوا میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ تقریباً چار دن قیام کریں گے۔ مریم نواز تبدیل شدہ پروگرام کے تحت اب پاکستان سے لندن آنے کی بجائے سیدھا جینیوا جائیں گی۔

 

مریم نواز جینیوا میں اپنے گلے کا معائنہ کرائیں گی۔ ان کے گلے کا آپریشن گزشتہ برس جینیوا میں ہی ہوا تھا۔ مریم نواز علاج مکمل کروا کر نواز شریف کے ہمراہ لندن پہنچیں گی۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More