top header add
kohsar adart

نامزد چیف جسٹس کی ذات سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں،شعیب شاہین

نامزد چیف جسٹس کی ذات سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں،شعیب شاہین

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ کہ نامزد چیف جسٹس کی ذات سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

 

نجی ٹی وی  کے پروگرام  میں گفتگو کے دوران شعیب شاہین نے کہا کہ ترمیم جس طرح سے منظور ہوئی وہ سب کو پتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ سینئر جج کو چیف جسٹس بنانا چاہیے تھا، ہم 26ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کریں گے، سپریم کورٹ سے استدعا کریں گے کہ ہمارا کیس فل کورٹ سنے۔

 

شعیب شاہین نے مزید کہا کہ نامزد چیف جسٹس کی ذات سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، چیف جسٹس بننا سینئر ترین جج کا حق تھا۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More