top header add
kohsar adart

نئی برطانوی کابینہ،پاکستانی نژاد شبانہ محمود کو اہم وزارت مل گئی

لندن: برطانیہ کے نو منتخب وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اپنی کابینہ کی تشکیل پر کام شروع کردیا جس میں منجھے ہوئے اور تجربہ کار سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ نو واردوں کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نو منتخب وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی کابینہ کے وزرا کے نام سامنے آنا شروع ہوگئے۔ اینجلا رائینر کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ دیا گیا جب کہ ریچل ریوز کا انتخاب بطور وزیر خزانہ ہوا۔

اسی طرح ڈیوڈ لیمے برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ جان ہیلے وزیر دفاع ہوں گے۔ وزیر داخلہ کا عہدہ یوویٹ کوپر کو ملا۔ وزارت تعلیم بریجٹ فلپسن کے حصے میں آئی۔

ویس اسٹریٹنگ وزیر صحت اور ایڈ ملی بینڈ وزیر توانائی ہوں گے جب کہ پاکستانی نژاد شبانہ محمود کو وزیر انصاف بنادیا گیا۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں 650 میں سے 412 نشستیں حاصل کرکے لیبر پارٹی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی جب کہ 14 سال سے برسراقتدار کنزرویٹو نے 121 سیٹیں حاصل کیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More