
ن لیگ کی 33 رکنی منشور کمیٹی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی منظوری سے پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے 34_رکنی منشور کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
سنیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں قائم کی گئی منشور کمیٹی میں چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اقلیتوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔
منشور کمیٹی کے چئیرمن سینیٹر عرفان صدیقی ہیں۔کمیٹی کے دیگر ارکان میں احسن اقبال۔پرویز رشید ۔سعد رفیق۔اعظم نذیر تارڑ۔خرم دستگیر۔پیر صابر شاہ۔مریم اورنگزیب۔عظمی بخاری۔علی پرویز ملک۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری۔سینیٹر مصدق ملک۔بشیر میمن ۔راحیلہ مگسی۔بیرسٹر ظفر اللہ خان۔کھیل داس کوہستانی۔گلگت بلتستان کے سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن۔ازاد کشمیر کے سابق سپیکر شاہ غلام قادر۔سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان۔کامران مائیکل۔بلال اظہر کیانی۔بیرسٹر امجد ملک اور دیگر شامل ہیں۔