kohsar adart

میٹرک میں پاس ہونے والے طلبا کو مبارکباد

ادارتی ٹیم

مبارک باد

کوہسار نیوز کی ادارتی ٹیم نے میٹرک میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ والدین بچوں کو ان کے رجحان، استعداد اور ذوق و شوق کے شعبے کے انتخاب میں ان کا ساتھ دیں گے۔

بدقسمتی سے ہمارے ہاں والدین اور بچے تعلیم کے مقصد کو سمجھنے کے بجائے "تعلیم برائے ملازمت” کے حصار میں آ گئے ہیں۔ اس لیے عملی زندگی میں قدم رکھتے وقت اس بات کو ترجیح دی جاتی ہے کہ طلبا ایسے شعبے کا انتخاب کریں جس میں ملازمت آسانی سے مل سکے اور مراعات بھی اچھی ہوں۔

کیریئر کونسلنگ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے اکثر بچوں کو ان کی خوابیدہ صلاحیتوں کا علم ہی نہیں ہوتا۔ جب وہ کسی شعبے کا انتخاب کر لیتے ہیں تو دوران تعلیم یا عملی زندگی میں آ کر انھیں احساس ہوتا ہے کہ ان کا فیصلہ درست نہ تھا۔

لہذا والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ سکول میں تعلیم کے دوران اپنے بچوں کے رجحانات کا جائزہ لیتے رہیں۔ ان کی خوابیدہ صلاحیتوں کا کھوج لگانا اور ان کو جلا بخشنا والدین اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے۔

والدین اور اساتذہ کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ بچوں کو باور کروائیں کہ زندگی کا ایک عظیم نصب العین سامنے رکھ کر پوری زندگی جدوجہد کرنے والے لوگ ہی فوز و فلاح پاتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More