
میٹروبس میں آگ لگ گئی۔ بھگدڑسےخاتون سمیت 2 افراد زخمی
میٹروبس میں آگ لگ گئی۔ بھگدڑسےخاتون سمیت 2 افراد زخمی
راولپنڈی میں ہفتے کے روز میٹروبس میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں بھگدڑسےخاتون سمیت 2 افرادزخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے رحمٰن آباد میٹرو اسٹیشن کے قریب میٹروبس میں اچانک آگ لگ گئی، ریسکیو اور فائر بریگیڈ عملہ فوری طور پرموقع پر پہنچ گیا، جس نے آگ پر قابو پالیا۔
یہ بھی پڑھیں شکست کاخوف یاکڑی شرائط؟نوازشریف کی واپسی کھٹائی میں پڑگئی
انجن کی خرابی کے باعث بس دھو ئیں سے بھر گئی،کئی مسافروں نے چلتی بس کی کھڑکیاں توڑ کر چھلانگیں لگا دیں۔ریسکیو ترجمان کے مطابق گاڑی سے کودنے پر لڑکی اور ایک شخص شدید زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
راولپنڈی کے علاقے رحمن آباد میٹرو اسٹیشن کے قریب میٹروبس کے انجن میں آگ لگنے سے بس میں دھواں بھر گیا جس کے نتیجے میں بھگڈر مچنے سے دو مسافر زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ عملے نے موقع پر پہنچ کر امداد کارر وائیاں شروع کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور زخمیوں کو… pic.twitter.com/Wvlw7LV9HB
— PTV News (@PTVNewsOfficial) September 2, 2023
ترجمان ریسکیو 1122 محمد عثمان گجر نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دو فائر ٹینڈرز اور ایک ایمبولینس کو موقع پر روانہ کیا ،حادثہ کے نتیجے میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی زخمی ہوئے ۔ادھر پولیس نے بھی ضابطہ کی کارروائی شروع کر دی ہے۔