میلبرن ٹیسٹ،آسٹریلیا 318 رنز پر آل آئوٹ
میلبرن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پہلے سیشن میں پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے مارنس لبوشین 63 رنز بنا کر نمایاں رہے،
عثمان خواجہ 42 اور مچل مارش 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ڈیوڈ وارنر نے 38، اسٹیو اسمتھ 26، ٹریوس ہیڈ 17 اور کپتان پیٹ کمنز 13 رنز بنا سکے۔
عامر جمال نے تین، شاہین شاہ آفریدی، میر حمزہ اور حسن علی نے دو دو وکٹیں لیں
جبکہ سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔