مونس الہی پر (ق) لیگ کے امیدوار پر دھمکی اور فائرنگ کا مقدمہ درج
مونس الہی پر (ق) لیگ کے امیدوار پر دھمکی اور فائرنگ کا مقدمہ درج
گجرات: چوہدری مونس الہیٰ کے مدمقابل ایم پی اے کے امیدوار کی درخواست پر مونس الہی پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پی پی 32 سے ق لیگ کے امیدوار چوہدری افگن فاروق کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ صدر جلال پور جٹاں میں مونس الہٰی سمیت 12 افراد پر اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا۔
ایف آئی آر میں مدعی نے کہا ہے کہ مونس الٰہی کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی رنجش پر فون پر دھمکیاں دی جاتی رہیں،
مونس الہی کے ایماء و مشورے پر ملزمان نے میرے بیٹے، گارڈ پر فائرنگ کی،
ملزمان کرپٹ مافیا ہیں اور اثر و رسوخ رکھتے،
مجھے اور میری فیملی کو جان کا خطرہ ہے۔