
مولانا فضل الرحمن نے حکومت کو الٹی میٹم دےدیا
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نےحکومت کو الٹی میٹم دےدیا اور کہا ہے کہ پی ٹی ائی بڑی جماعت ہے،اسے ائینی ترمیم سے الگ نہیں رکھا جا سکتا۔۔ہمارے ساتھ بدمعاشی کی گئی تو ہم بھی بدمعاشی کریں گے۔
ایک طرف مذاکرات دوسری طرف ارکان اغواء کیے جا رہے ہیں۔۔متنازعہ ترمیم گردنیں توڑ کر اور ہاتھ مروڑ کر منظور نہیں کی جا سکتی۔۔ایسی کوشش کی گئی تو ہم یہ کہنے پر مجبور ہوں گے کہ نامزد پارلیمنٹ کو اس کا حق نہیں ہے.
انہوں نے حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ آج تک اپنا رویہ درست کرلے، اگر حکومت نے بدمعاشی کرنی ہے، تو پھر ہم بھی کرسکتے ہیں، دوسری طرف جے یوآئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے ایوان بالا سے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی ہے،
پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے حکومت کو الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ آئینی ترمیم کے لئے ارکان کو دھمکانا اور خریدنے کی کوششیں بند کردے ، ورنہ وہ حکومت کے ساتھ جاری بات چیت روک دیں گے، انہوں نے کہا ہماری شرافت کا ناجائز فائدہ اٹھایا جارہا ہے، ہمارے ارکان کو دھمکایا جارہا ہے، گالیاں دی جارہی ہیں، ووٹ کیلئے پیسوں کی پیش کش بھی کی جارہی ہے، ایک رکن کو اغوا کرلیا گیا ہے، جس کے اہل خانہ میرے گھر میں موجود ہیں،
شاہ محمود قریشی کی بہو کو اغوا کیا گیا، پی ٹی آئی ارکان کو دھمکیاں اور بچوں کو اغوا کیا جارہا ہے، بی این پی کی خاتون سینیٹر پردباو ڈالا گیا ہے، اگر حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا چاہتی ہے، تو ہم بات چیت روکنے پر مجبور ہوں گے، ہم بدمعاشی قبول نہیں کرینگے، دلیل کے ساتھ بات کرو، ورنہ بدمعاشی ہم بھی کرسکتے ہیں،
یہی رویہ جاری رہا ، تو مجھ سمیت 5 سے 7 سینیٹرز مستعفی ہوجائیں گے.کامران مرتضیٰ
دوسری طرف جےیوآئی کے سینیٹرکامران مرتضیٰ نے سینیٹ میں خطاب کے دوران ارکان پر دباو اور دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مستقبل سے نہ کھیلیں، انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ارکان کے ساتھ یہی رویہ جاری رہا ، تو ان سمیت 5 سے 7 سینیٹرز مستعفی ہوجائیں گے، ان کا کہنا تھا جے یو اٗی کےارکان پارلیمنٹ کو گالیاں دی گئیں۔اس بھونڈےطریقے سےترمیمی بل کے حق میں ووٹ دلوانےکی کوشش کی جارہی ہے۔ مجھ سے پہلے بی این پی کی سینیٹر نسیمہ احسان نے با ت کی ، وہ تقریباً رونے والی تھیں، پاکستان کو چلانا ہے تو ایسے ووٹ نہ لیں.
Maulana Fazlur Rahman gave an ultimatum to the government،مولانا فضل الرحمن نے حکومت کو الٹی میٹم دےدیا