kohsar adart

مولانا شبلی نعمانی

مولانا شبلی نعمانی ۔

(تحریر و تحقیق: میاں ساجد علی‘ علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی)

شبلی کا شمار اُردو کے اعلیٰ پایہ کے مصنفوں‘ شعرا‘ ادبا‘ نقادوں میں شمار ہوتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر آپ کی کتاب سیرۃ النبی اُردو ادب میں سیرت پر لکھی جانے والی کتب میں مقبولِ عام ہے۔ شبلی نے سیرۃ النبی کا آغاز تو کیا لیکن اپنی حیات میں اسے مکمل نہ کر سکے آپ کے بعد آپ کے شاگرد اور محسن سید سلیمان ندوی نے اسے پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔ علامہ محمد اقبال شبلی کی ادبی و سماجی خدمات کے معترف تھے۔ شبلی کی وفات پر آپ نے ایک نظم بھی تحریر کی جو بانگِ درا میں ’شبلی و حالی‘ کے نام سے شامل ہے۔ مولانا شبلی نعمانی کا انتقال 18 نومبر 1914 کو ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More