
ملتان،شاہ محمود قریشی کے بہنوئی انتقال کر گئے
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بہنوئی انتقال کر گئے۔
اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی) کے
وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ایک بڑا صدمہ مل گیا
سابق وزیر خارجہ کے بہنوئی دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔
شاہ محمود قریشی کے بہنوئی پیر محمد احمد قریشی کی نماز جنازہ کل شام 7 بجے
پیر خورشید کالونی ملتان میں ادا کی جائے گی۔