
مظفرآباد ائرپورٹ کی بحالی کیلئے کام شروع کرنے کی تیاری
ایم ٹی بی سی کے زیراہتمام کشمیر ائیرلائنز کی ٹیم نے ائرپورٹ کا دورہ کیا،
مظفرآباد ائرپورٹ کی بحالی کیلئے کام شروع کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے، اس ضمن میں وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویرالیاس خان کے احکامات کی روشنی میں مظفرآباد ائرپورٹ کو فنگشنل کرنے کیلئے ایم ٹی بی سی کے زیراہتمام کشمیر ائیرلائنز کی ٹیم نے مظفرآباد ائیرپورٹ کا دورہ کیا، کشمیر ائیرلائن کی ٹیم نے انتظامیہ کے ہمراہ مظفرآبادائیرپورٹ کو فنگنشل کرنے کیلئے جگہ کا معائنہ کیا۔ مذکورہ ٹیم ائیرپورٹ کو فعال کرنے کے سلسلے میں رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرتےگی جس کے بعدائیرپورٹ کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گاجبکہ اس حوالے سے وزیراعظم سردارتنویرالیاس خان بھی جلد ائیرپورٹ مظفرآباد کادورہ کریں گے۔
کشمیر ائیرلائن کی ٹیم نے چیئرمین ایم ٹی بی سی وکشمیر ایئر لائن محمود الحق کی ہدایت پر مظفرآباد ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔وزیراعظم آزادکشمیر کے ویژن کے مطابق کشمیر ائیر لائنز پراجیکٹ آزاد کشمیر کی سیاحت کیلئے انتہائی اہم منصوبہ ہے جس سے آزاد کشمیر میں سیاح کا فروغ ہو گااور دیگر شعبہ جات میں موجود پوٹینشل اجاگر ہوگا۔ مظفرآباد ائیرپورٹ کی بحالی کے حوالہ سے کمشنر مظفرآباد ڈویژن سردارعدنان خورشیدکی زیرصدارت اجلاس بھی منعقدہوا جس میں ڈپٹی کمشنر طاہر ممتاز، ڈائریکٹرایم ٹی بی سی سردارزرطیف بادشاہ سمیت انتظامی افسران شریک تھے۔ اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیرکے احکامات کے مطابق مظفرآبادائیرپورٹ کی بحالی کے سلسلہ میں اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔قبل ازیں ڈائریکٹرایم ٹی بی سی سردارزرطیف بادشاہ،ڈی ایس پی مجتبی آغا، ایکسیئن برقیات راجہ رئیس ودیگر نیائیر پورٹ جگہ کا معائنہ کیا۔ چیئرمین ایم ٹی بی سی وکشمیر ایئر لائن محمود الحق کی ہدایت کے مطابق کشمیرائیرلائنز کیک تحت ایم ٹی بی سی آزادکشمیر کی حکومت کے ساتھ مل کر سیاحت کو فروغ دےگی۔