kohsar adart

مری میں ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی لگا دی گئی

مری میں ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی لگا دی گئی

کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پرملکہ کوہسار مری میں ہر قسم کی تعمیرات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن ،ضلع کونسل، مری ایکسپریس کی حدود اور مری امپروومنٹ ٹرسٹ  میں ہرقسم کی تعمیرات کو روک دیا گیاہے لیکن دوسری جانب ایم آئی ٹی میں تعمیرات دن رات جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں مری میں ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی لگا دی گئی

 

کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق مری میں غیر قانونی تعمیراتی کاموں میں اضافہ یہاں کے مکینوں کی پرامن زندگی میں شدید رکاوٹ ہے اور اس کے نتیجے میں مٹی کا کٹاؤ، جنگلات کی کٹائی، تجاوزات، انسانی زندگی اور فطرت کے لیے نقصان دہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں اہلیان کوہسار کا بے مثال اتحاد رنگ لے آیا.مری کی مغوی فیملی بازیاب

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کی تعمیراتی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مری کے قدرتی نباتات اور حیوانات کی تباہی پر فوری قابو پانے کے لیے حکومت پنجاب نے پنجاب سول ایڈمنسٹریشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 4 (d) کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس کے منٹس کے پیرا 4 اور 5 کے ساتھ مری میں ہر قسم کی تعمیراتی سرگرمیاں بشمول مری ایکسپریس وے کے ساتھ کی تعمیر پر پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہو گی اور 90 دن یا مری کے ماسٹر پلان کی تکمیل تک جو بھی پہلے ہو، نافذ رہے گی۔

مری تجاوزات آپریشن میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کو کھلی چھوٹ حاصل؟
مری تجاوزات آپریشن میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کو کھلی چھوٹ حاصل؟

اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع مری کیپٹن ریٹائرڈ قاسم اعجاز نے ہر خاص وعام کو

خبردار کیا ہے کہ مری میں تعمیرات پر مکمل پابندی عائد ہے،خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف

ضلعی انتظامیہ  کی طرف سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائےگی،انتباہ میں کہا

گیا ہے کہ جوکوئی بھی تعمیرات کررہے ہیں یا ان کا تعمیراتی میٹریل پڑاہوا ہے وہاں سے فوری ہٹادیں۔

انتظامیہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ کسی قسم کی لیبر،عمارتی میٹریل یا

مزدور کہیں بھی نظر نہیں آنے چاہییئں

اوراگر انتظامیہ نے کسی بلڈنگ کوسیل کیا ہے تو اس کو اسی حالت میں رہنے دیں

کسی قسم کے ردوبدل کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔

مری امپرومنٹ ٹرستٹ میں تعمیرات پر خاموشی کیوں؟

دوسری جانب مری کی سب سے بڑی سرکاری ہاؤسنگ سکیم مری امپرومنٹ ٹرسٹ میں

کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ دن رات جاری ہے اور اس حوالے سے

متعلقہ اداروں اور حکام نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More