top header add
kohsar adart

 مری ،وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر سیاحوں اورمقامی لوگوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم

 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایات پر سیاحوں اورمقامی لوگوں کو فول پروف سکیورٹی اور تمام تر سہولیتیں فراہم کی جاری ہیں عوامی مسائل کوحل کرنا اور سیاحت کا فروغ اولین ترجیح ہے مستحقین میں امدادی پیکچ  وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق شفاف طریقے سے غریب لوگوں میں تقسیم کیا جاے گا سیاحوں کو پارکنگ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے شارٹ ٹرم میں فوری طور پر مری میں کارپارکنگ پلازوں کی تعمیر شروع کی جائے گی مری شہر سمیت ضلع بھر کی صفائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار نو تعینات کمشنر راولپنڈی ڈویثرن عامر خٹک کا اتوار کے دن مری کے دورہ کے موقع پر جناح ہال مری میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے تعمیرات پر مکمل پابندی کااعلان کیا تجاوزات کوختم کرنے اورقانون کی حکمرانی کو ہرصورت یقینی بنایاجائے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر شیرازی نے کمشنر راولپنڈی کو ضلع انتظامیہ مری کی طرف سے برفباری اور گرمائی سیزن کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی اس دوران کمشنر عامر خٹک نے مزید ہدایات بھی دیتے رہے انہوں نے کہا کہ انکی ہدایات پرفوری عملدرآمدکیاجائے جس کامعائنہ وہ خود کریں گے اس موقع ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میونسپل مری کیپٹن(ر) قاسم اعجاز،اسسٹنٹ کمشنر مری کیپٹن (ر)عبدالوہاب خان،چیف آفیسرمیونسپل کاروپوریشن انعام الرحیم،ایکسئین ہائی وے مری قمر،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مری انجینئرکامران رشید، ڈاکٹر عبدالسلام عباسی، سٹی ٹریفک پولیس کے شفیق الرحمان، آرڈبلیو ایم سی سمیت دیگر تمام سرکاری اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی اس سے قبل کمشنر راولپنڈی ڈویثرن نے جھیکا گلی سمیت مختلف سہولت مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات کاجائزہ لیا ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کمشنر راولپنڈی عامرخٹک کو برفباری کے موسم کے حوالے سے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی کمشنر راولپنڈی نے مختلف مقامات پر قائم سہولت سنٹرز کا معائنہ کیا، محکمہ ہائی وے کی کارگردگی اور تیاری کے حوالے سے ایکسئین ہائی وے نے کمشنر راولپنڈی کو بریفنگ دی،بعدازاں کمشنر کا تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More