top header add
kohsar adart

مری ،سوئی گیس بلوں میں اضافہ،کمرشل اور گھریلو صارفین شدید مشکلات سے دوچار

سوئی گیس کے بلوں میں ہوشربا اضافہ سے مری کے کمرشل اور گھریلو صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہیں

مری کے ہوٹل مالکان سوئی گیس کے بلوں میں بڑے اضافے کے باعث ہوٹلوں کے گیزروں کو لکڑی پر منتقل کر دیا ہے

جبکہ گیس صارفین سوئی گیس کے کنکشن ختم کروانے پر بھی غور کر رہے ہیں

کیونکہ مری کے کاروبار گزشتہ چار سالوں سے انتہائی مندی کا شکار ہیں ایسے میں سوئی گیس کے بھاری

بھر کم اور بجلی کے بلوں کی ادائیگی اب ناممکن ہو چکا ہے

حکومت بار بار سوئی گیس اور بجلی کے بلوں میں اضافہ کر کے عوام اور کاروباری حلقوں کی پریشانیوں میں اضافہ کر رہی ہے

حکومت کاروباری حلقوں اور گھریلو صارفین کو ریلیف دیتے ہوئے گیس اوربجلی کے بلوں میں اضافہ کو فوری ختم کرے

ان خیالات کااظہار چیئرمین ہوٹل ایسوسی ایشن رجسٹرڈ راجہ عرفان عباسی نے اپنے بیان میں کیا

انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے پہلے سے ہی عوام کی زندگی عذاب بنا رکھی ہے

عوام دو وقت کی روٹی پوری نہیں کر سکتے ایسے میں سوئی گیس کے بھاری بھرکم کیسے ادا کریں گے

اگر حکومت نے سوئی گیس اور بجلی کے بلوں میں اضافے کو فوری واپس نے لیا تو لوگ کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More