top header add
kohsar adart

محمد شامی سجدہ کرتے کرتے رک گئے ؟، ویڈیو وائرل

محمد شامی سجدہ کرتے کرتے رک گئے ؟، ویڈیو وائرل

ورلڈ کپ کے 33 ویں میچ میں سری لنکن بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دینے والے بھارتی بولر محمد شامی پانچ وکٹیں لینے کے بعد سجدہ کرتے کرتے رک جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں محمد شامی نے 5 اوورز میں 18 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

https://twitter.com/HolaItsAbdullah/status/1720096852308263320?s=20

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 18 ویں اوور میں کسون رجیتھا کو اپنا پانچواں شکار بنایا جس کے بعد وہ میدان پر گھٹوں کے بل بیٹھے اور پھر دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منانے لگے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے تو عرفان پٹھان سے بھی اچھا ڈانس کرونگا، محمد عامر

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے شامی سجدہ کرنے جا رہے تھے لیکن کسی خوف کی وجہ سے رک گئے۔

یہ بھی پڑھیں بابراعظم بھارت میں اپنی شادی کی شاپنگ میں مصروف

ایک صارف کا کہنا تھا کہ شامی سجدہ کرنے جارہے تھے لیکن انہیں خیال آیا کہ وہ بھارت میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں 2024 میں پاکستان کیلئے ورلڈکپ جیتنا چاہتا ہوں،شعیب ملک

 

ایک صارف کا کہنا تھا کہ شامی سجدہ کرنے والے تھے لیکن انہیں یاد آیا کہ وہ بھارتی ہیں

اور اس کے لیے انہیں شدید نفرت  کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More