ماورا حسین نے غلاف کعبہ سینے کی سعادت حاصل کرلی
مکہ المکرمہ(اُمت نیوز)پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ سینے کی سعادت حاصل کرلی۔
انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر ماورا حسین نے غلاف کعبہ سینے کی ویڈیو اور دیگر تصاویر شیئر کیں۔
اپنی پوسٹ میں لکھا کہ الحمد اللہ یہ میرے لیے بہت ہی اچھا اور ناقابلِ یقین تجربہ تھا۔ اللہ نے مجھے نہ صرف عمرہ ادا کرنے کا موقع دیا بلکہ مجھے حطیم کعبہ میں دعا کرنے کا موقع بھی ملا۔
ماورا حسین نے غلاف کعبہ کی تیاری میں بھی حصہ لیا اور اپنے ساتھیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کی پوسٹ پر ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔