top header add
kohsar adart

مائیکرو سافٹ نے کی بورڈ میں بؔڑی تبدیلی کر دی

مائیکرو سافٹ نے نئے کی بورڈ میں بؔڑی تبدیلی کر دی ، اگلے چند ماہ میں نئے ونڈوز کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کی بورڈ پر ایک نیا بٹن نظر آئے گا،اسےکو پائلٹ کی (Copilot key) کا نام دیا گیا ہے

 

جس پر کلک کرکے مائیکرو سافٹ کے اے آئی کو پائلٹ پروگرام تک رسائی حاصل ہوگی۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لگ بھگ 30 سال قبل ہم نے کمپیوٹر کی بورڈ میں ونڈوز بٹن متعارف کرایا تھا اور دنیا بھر میں لوگوں نے اس کا استعمال کیا،

بیان میں کہا گیا کہ اب کو پائلٹ بٹن کے ذریعے صارفین اے آئی کی دنیا میں داخل ہوسکیں گے۔

کو پائلٹ بٹن مینیو یا ونڈوز بٹن کی جگہ لے گا جسے دہائیوں قبل متعارف کرایا گیا تھا۔

یہ نیا بٹن بیشتر کی بورڈز کے دائیں جانب کے alt بٹن کے برابر میں نظر آئے گا

۔اس بٹن کو کلک کرنے سے ونڈوز 11 میں ونڈوز کو پائلٹ ڈیجیٹل اسسٹنٹ لانچ ہو جائے گا

جو چیٹ جی پی ٹی جیسا چیٹ بوٹ ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More