لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہیدکی نمازجنازہ پشاور گیریژن میں ادا
کور کمانڈر پشاور، شہید کے لواحقین اور عسکری و سول حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی
باغ، ضلع خیبر میں خوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوۓ جامِ شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید (عمر 24 سال، ساکن ضلع اٹک) کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی
لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک 9 اگست 2024 کو خوارج کے خلاف آپریشن کے دوران شدید زخمی ہو گئے تھے اور آج ان کی شہادت سی ایم ایچ پشاور میں ہوئی-
نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور، شہید کے لواحقین اور عسکری و سول حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی
شہید کو ان کے آبائی شہر میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا