لکڑی کے گودام میں آتشزدگی،پانچ دکانیں بھی لپیٹ میں آگئیں
اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں لکڑی کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
آگ نے پانچ دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا اور کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا،
جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں اتنے دنوں میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
بدھ کے روز اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ میں بھی آگ لگنے سے کپڑے کی کئی دکانوں لپیٹ میں آئی تھی،
جس سے تین جل گئیں جبکہ متعدد کو نقصان شدید نقصان پہنچا تھا۔