
لاہور، جعلی انجکشن نے 12 افراد کی بینائی چھین لی
لاہور میں جعلی انجکشن سے 12 افراد بصارت سے محروم ہوگئے
لاہور میں غیرمعیاری انجکشن سے شوگر کے 40 مریضوں کی بینائی متاثر ہوئی جن میں 12 بصارت سے محروم ہوگئے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے کہا کہ میرے بھائی اور میرے دوست کو قصور میں آنکھوں میں یہ انجکشن لگے جس سے ان کو انفیکشن ہوکر نظربند ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ بھائی کو لاہور کے اسپتال منتقل کیا تو وہاں مزید 18مریض موجود تھے۔
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھاکہ لاہور کے تقریباً 40 افراد غیر معیاری انجکشن
سے متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مارکیٹ سے غیرمعیاری انجکشنز کا سارا اسٹاک اٹھا لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں چاند پر بھیجے گئے بھارتی مشن چندریان3 کی سانسیں بند ہونا شروع
دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے ماہرامراض چشم ڈاکٹر اسد اسلم کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی۔
ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق غیر معیاری انجیکشن سے شوگر کے مریضوں کی آنکھ کے پردے متاثر ہوئے، غیرمعیاری انجیکشن لگنے سے مریضوں کی آنکھوں میں انفیکشن ہوا۔
یہ یھی پڑھیں غریب کا میٹر اتارو گے تو ہم تمہارے ہاتھ توڑیں گے،سراج الحق
انہوں نے کہا کہ 12 افراد کی آنکھیں ضائع ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان اصل انجکشن کی قیمت 40 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک ہے
لیکن گھر میں تیار کیے جانے والے جعلی انجکشن 1200 روپے میں فروخت کیے جارہے تھے،
جعلی انجکشن بنانے میں ملوث دو افراد کی نشاندہی کرلی گئی ہے
اور ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔