قومی ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل نے استعفیٰ دیدیا
قومی ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل نے استعفیٰ دیدیا
ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کا سفر ختم ہوتے ہی مورنی مورکل نے پاکستانی بولنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
پاکستان کے بولنگ کوچ مورنے مورکل نے پاکستان مینز ٹیم کے بولنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے،
جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ باؤلر نے رواں سال جون میں 6 ماہ کے معاہدے پر پاکستان ٹیم کو جوائن کیا تھا، مورنے مورکل کی پہلی اسائنمنٹ 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکا کا دورہ تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی ان کے متبادل کا اعلان کرے گا۔ پاکستان مینز ٹیم کی آئندہ اسائنمنٹ آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز ہے جو 14 دسمبر 2023 سے 7 جنوری 2024 تک آسٹریلیا میں کھیلی جائے گی۔