kohsar adart

قسام بریگیڈ کا بڑا حملہ، اسرائیل کی 7 فوجی گاڑیاں تباہ

حماس کے جنگجوؤں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی فوج کی سات گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں 11 فوجی مارے گئے ہیں۔

قسام بریگیڈ کا بڑا حملہ، اسرائیل کی 7 فوجی گاڑیاں تباہ
قسام بریگیڈ کا بڑا حملہ، اسرائیل کی 7 فوجی گاڑیاں تباہ

عرب خبر رساں ادارے ”الجزیرہ“ کے مطابق حماس کے مسلح ونگ قسام بریگیڈز کا کہنا ہے

کہ اس نے غزہ شہر کے علاقے شجاعیہ میں سات اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو گولوں

اور اینٹی آرمر ڈیوائسز سے نشانہ بنایا۔

گروپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس کے جنگجو کئی علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ لڑائی میں مصروف ہیں۔

قسام بریگیڈ نے ان حملوں 11 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

گروپ نے نے ایک فوجی کیریئر کو نشانہ بنایا اور اس کے عملے کے تین ارکان کو ہلاک کر دیا۔

اس کے بعد قسام بریگیڈ کی ریسکیو ٹیم کے سپاہیوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی

جنہوں نے ٹینک کے عملے کو بازیافت کرنے کی کوشش کی،

اس کے نتیجے میں ریسکیو ٹیم کا ایک ممبر بھی ہلاک ہوا۔

قسام بریگیڈ کے مطابق انہوں نے ایک اسرائیلی سنائپر کو آر پی جی سے نشانہ بنایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More