top header add
kohsar adart

فیصل واوڈا نے بلاول بھٹو کو بے داغ سیاستدان قرار دے دیا

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور گنڈاپور جیل میں ان سے ملنے نہیں گئے، بشریٰ بی بی کی وجہ سےبانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں

سینیٹر فیصل واوڈا نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو زیرک اور نوجوان سیاستدان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بے داغ سیاست دان ہیں، انہوں نے جمہوریت کیلئے خون دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کو Bad Branding قرار دیا اور کہا کہ وفاقی حکومت 30 سال پرانی سیاست کھیلنے جا رہی ہے جو بہت خطرناک ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور گنڈاپور جیل میں ان سے ملنے نہیں گئے، بشریٰ بی بی کی وجہ سےبانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، بشریٰ بی بی ڈی چوک سے بھاگ گئیں، یہ منظم سازش کےتحت بانی پی ٹی آئی کو پاگل خانے پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائیت کا کھیل پاکستان برداشت نہیں کر سکتا، ریاست نہ کسی کے ساتھ ہے اور نہ کسی کے خلاف، پی ٹی آئی کام تو دہشت گردوں والا ہی کرجاتی ہے، ن لیگ نے نیب پر حملہ کیا وہ بھی نہ بھولیں، سب بند گلی میں آگئے ہیں، سیاسی درجہ حرارت کو مزید کم کریں، ظلم و بربریت نہ کریں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر فائرنگ سے ایک بھی شخص مرا ہےتو یہ کس کی حماقت ہے؟ جب لاشیں گرانے کا سودا ہوتا تو اپنے ہی مار دیے جاتے ہیں۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More