فہیم اشرف جڑواں بیٹوں کے والد بن گئے
قومی کرکٹر فہیم اشرف کے گھر بڑی خوشخبری آئی ہے، فہیم اشرف جڑواں بیٹوں کے والد بن گئے ہیں۔
فہیم اشرف کے پتوکی میں واقع گھر میں جڑواں بچوں کی ولادت پر خوشی کا سماں ہے
فہیم اشرف کے والد رانا محمد اشرف کا کہنا ہے کہ پوتوں کی پیدائش پر انتہائی خوش ہوں
انہوں نے بتایا کہ دونوں بچے صحت مند ہیں،قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نومبر 2023 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے
فہیم اشرف کی شادی نارووال کے رانا شبیر کی صاحبزادی سے ہوئی ہے۔