فاسٹ بولرمحمد عرفان کی نان رجسٹرڈ گاڑی پکڑی گئی
فاسٹ بولرمحمد عرفان کی نان رجسٹرڈ گاڑی پکڑی گئی۔
ڈائریکٹر موٹرز چودھری آصف کا کہناتھا کہ ایکسائز نے ای ایم اے سوسائٹی کے قریب ناکے پرگاڑی روکا تو محمد عرفان کے کزن ایان خالدچلارہے تھے،گاڑی کی انوائس محمد عرفان کے نام پر ہے،چودھری آصف نے کہا کہ گاڑی رواں سال خریدی گئی تاحال رجسٹرڈ نہیں کروائی گئی،ان کا کہنا تھا کہ کل تک گاڑی رجسٹرڈ کروانے کے وعدے پر کزن سے کاغذات وصول کرکے چالان کرکے جانے کی اجازت دے دی۔
ڈائریکٹر موٹرز کا مزید کہناتھا کہ شہر بھر میں 8 مقامات پر ناکوں پر ابھی تک 380 سے زائد گاڑیوں کے چالان کئے گئے ہیں،23گاڑیوں کو نان رجسٹریشن پر بندکردیا گیا،ان کا کہناتھا کہ ناکہ بندی صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک 2شفٹوں میں جاری رہے گی۔