kohsar adart

فارم واپسی کیلئےرکی پونٹنگ کا بابر اعظم کو مشورہ

فارم واپسی کیلئےرکی پونٹنگ کا بابر اعظم کو مشورہ

 

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے سابق پاکستانی کپتان بابر اعظم کو فارم میں واپس آنے کیلئے مفید مشورہ دے دیا۔

 

رکی پونٹنگ نے بابر اعظم کو فارم میں واپس آنے کیلئے بریک لینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ بابر اعظم فارم میں واپسی کیلئے ویرات کوہلی کا طریقہ کار دیکھیں، ویرات نے اپنے آپ کو تروتازہ کرنے کیلئے کرکٹ سے وقفہ لیا تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ بابر کو بھی کچھ عرصے کیلئے کرکٹ سے دوری اختیار کرنی چاہئے، بابر کو ایسا راستہ نکالنا چاہ۴ے کہ فارم میں واپس آکر ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنائیں۔

 

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مسلسل کپتان تبدیل کر رہا ہے، ایک دن شاہین پھر بابر اور اب رضوان پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More